نئی دہلی: ہوٹل میں کھانا کھانے والوں پر ٹرک چڑھ گیا، 11  افراد ہلاک،  10 زخمی

443

 نئی دہلی:بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ہائی وے پر بنے ہوٹل نما ڈھابے پر کھانا کھانے والے افراد پر تیز رفتار ٹرک چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں  11 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈھابے پر کھانا کھانے والے افراد پر تیز رفتار ٹرک چڑھنے سے زخمی ہونے والے افراد کو ریسکیو کی ٹیموں نے فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا، چار زخمیوں کی حالت تشویشناک  بتائی گئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق پتھروں سے لدا ہوا ٹرک تیز رفتا کے باعث ڈھابے پر کھانا کھانے والے افراد پر چڑھ گیا ، جس  کے نتیجے میں سیتاپور سے تعلق رکھنے والے زائرین ہلاک ہوگئے، جس میں خواتین اور بچےبھی شامل ہیں۔