اسرائیل مظالم کے جواب میں حماس کے  تل ابیب پر راکٹ حملے

380

غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر راکٹ حملے کیے ہیں، جس کے بعد تل ابیب شہر میں 15 مختلف مقامات پر دھماکے سنے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام برگیڈز نے کہا ہے کہ صہیونیوں کے مظالم کیخلاف تل ابیب پر راکٹ حملے کیے ہیں، ان حملوں کے نتیجے میں تل ابیب میں کئی ماہ بعد راکٹ حملے کے سائرن سنے گئے۔

 خیال رہے کہ 7 اکتوبر2023 سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے، صہیونی فوجیوں کے حملوں میں اب تک 36 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 97 ہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں، جن میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد منظور ہونے کے بعد بھی اسرائیلی جارحیت زور شور کے ساتھ جاری ہے،دوسری جانب عالمی عدالت انصاف نے بھی اسرائیل کو فوری جنگ بندی کا حکم دیا تھا لیکن عدالت کے احکامت کو بھی نظر انداز کرتے ہوئے صہیونی خون ریزی کا سلسلہ جاری ہے۔