ہمارے ملک کا سیاسی نظام کوئی بڑی تبدیلی نہیں چاہتا، شبر زیدی

268

اسلام آباد: سابق چیئرمین  ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک کا سیاسی نظام کوئی بڑی تبدیلی نہیں چاہتا اور حکومت ٹیکس لینے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین  ایف بی آر نے کہاکہ  حکومت ٹیکس لینے کے بجائے آئی ایم ایف سے پیسےلینے کے چکر میں رہتی ہے، ٹیکس کی وصولی کے لیے ہمیں 10 سال کی پلاننگ درکار ہے، معیشت پر سوشل معاہدہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستان میں 30 لاکھ صنعتی صارفین ہیں اور ان میں سے صرف 1 لاکھ ہی ریٹرن فائل کرتے ہیں، کسی بھی صوبائی حکومت نے پراپرٹی ٹیکس کا سروے نہیں کروایا، بلڈرز اور ڈیولپرز کو رعایت دینی چاہیے مگر پراپرٹی ڈیلر کو کوئی رعایت نہیں ملنی چاہیے، تاجروں اور صنعت کاروں کی بلیک منی کا رئیل اسٹیٹ میں جانا ایک شیطانی چکر ہے، رجسٹری اور مارکیٹ ویلیو میں فرق ہے۔