ضلع لوئر دیر میں زلزلے کے جھٹکے

227
f India, Myanmar and Bangladesh

لوئردیر :خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی  شدت 2.9ریکارڈکی گئی،زلزلے کی گہرائی 35کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز پشاور سے 94کلو میٹرشمال میں تھا۔

 زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔