امریکا  کا سعودی عرب کو جنگی ہتھیاروں کی فروخت پر عائد پابندی ختم کرنے کا امکان

411
defending

   واشنگٹن: امریکا  آنے والےدنوں میں ممکنہ طور پر سعودی عرب کو جنگی ہتھیاروں کی فروخت پر عائد پابندی اٹھا لے گا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے  پہلے ہی سعودی عرب کو اشارہ مل چکا ہے کہ وہ پابندی ہٹانے کے لیے تیار ہے امریکا اور سعودی عرب جوہری توانائی، سلامتی اور دفاعی تعاون پر معاہدوں کے بہت قریب ہیں، ریاض اور اسرائیل کے ساتھ وسیع تر معمول کے معاہدے کا دو طرفہ جزو ہے۔

خیال رہے کہ  سعودی عرب امریکی ہتھیاروں کا سب سے بڑا خریدار ہے،امریکا نے مخصوص ہتھیاروں کی فروخت کو منجمد کر دیا تھا جب یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا تھا، صحافی اور سیاسی مخالف جمال خاشقجی کے قتل کے بعد یہ اقدام کیا تھا۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاس اور سعودی عرب کے سرکاری مواصلاتی دفتر نے جنگی ہتھیاروں کی فروخت پر عائد پابندی ختم کرنے کا امکان کی خبر  والے معاملے پر تبصرے کا جواب نہیں دیا۔