کیویز کے ہاتھوں ٹیسٹ کی نمبرون ٹیم بھارت کو کلین سوئپ

400

نیوزی لینڈنےون ڈے سیریز کے بعددوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھارت کوشکست دیکر کلین سوئپ کردیا۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بھارت نے اپنی نامکمل اننگز 90 رنز 6 آؤٹ سے شروع کی توریشبھ پانٹ1اورویہاری5رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں،بھارت کے آخری4بلے باز مجموعی سکور میں صرف34رنز کا ہی اضافہ کر سکے اور پوری ٹیم دوسری اننگز میں124رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔

بھارت کی جانب سےچیتشوار پجارا 24، پارتھیو شا اورکپتان ویرات کوہلی 14 رنز بنا کرنمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں  ٹرینٹ بولٹ نے 4،ٹم ساوتھی نے3 ،گرینڈ ہوم اور ویگنز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 131رنز کا ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا،نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹائم لیتھم52،ٹائم بلنڈل55رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمرا نے 2 اور امیش یادیو نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت کی پہلی اننگز

قبل ازیں بھارت نے پہلی اننگز میں چتیشور پجارا اور ہنوما وہاڑی کی نصف سنچریوں کی بدولت 242 رنز اسکور کیے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کیل جمیسن نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز

جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 235 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور یوں بھارت کو پہلی اننگز میں 7 رنز کی سبقت ملی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھم 52 اور کیل جمیسن 49 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 4 اور جسپریت بمرا نے 3 وکٹیں حاصل کیں

نیوزی لینڈ کے کیل جمیسن کو مین آف دی میچ اور نیوزی لینڈ ہی کے ٹم ساؤتھی کو سیریز کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں بھی بھارت کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے3ون ڈے میچوں کی  سیریز میں بھی کلین سوئپ کیا تھا۔

نیوزی لنڈ دو درجے ترقی پاکر دوسرے نمبر پر آگیا

نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ سیریز میں بھارت کو وائٹ واش کر کے آئی سی سی رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی اور آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھی دو درجے ترقی کے بعد کیویز تیسرے نمبر پر آگئے۔