ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو دھمکی

190

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تہران کو صفارت خانہ پر حملہ کرنے اور اس کو نقصان پہنچانے  کی بھاری قیمت ادا کرنی ہوگی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے  ٹیوٹر  پیغام کے ذریعے ایک بیان میں ایران کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے  کہا کہ تہران کو عراق میں امریکی صفارت خانہ پر حملہ کرنے  کی بھاری قیمت ادا کرنی ہوگی جبکہ صفارت خانے میں ہونے والے نقصان کی بھی  بھرپائی کرنی پڑے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اس کو  اپنے لیے دھمکی سمجھے جبکہ امریکی فوج سفارت خانہ کی حفاظت کے لیے خطرناک ہتھیاروں کے ساتھ عراق پہنچ چکی ہیں۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل  حزب اللہ  کتائب  کے ٹھکانوں پرامریکہ کی جانب سے فضائی حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجہ میں حزب اللہ کے   کئی جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔

گزشتہ روز عراق کے دالحکومت  بغداد میں امریکہ کے  فضائی حملے  کے خلاف سیکٹروں کی تعداد میں مظاہرین  نے امریکی سفارت خانے پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی اور املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔