نیب بلوچستان : سابق صوبائی وزیر سمیت 5افراد کیخلاف ریفرنس دائر

112

کوئٹہ ( نمائندہ جسارت) سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے الزام میںسابق صوبائی وزیر و چیئرمین کوئٹہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اسماعیل گجر، سابق ڈی جی کیو ڈی اے خدائے رحیم ، ڈائریکٹر کیو ڈی اے انوار شاہ سابق پوسٹ ماسٹر در محمد رئیسانی سمیت 5افراد کے خلاف نیب بلوچستان نے احتساب عدالت میں ریفرنس داخل کردیا۔ ملزمان نے مبینہ طور پر عوام کی سہولت کے لیے مختص کی گئی کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی سرکاری اراضی کو غیر قانونی طور پر رہائشی پلاٹ میں تبدیل کرتے ہوئے مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کرکے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ نیب بلوچستان کے مطابق ریفرنس میں نامزد ملزمان نے قانون کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے عوامی سہولت کے لیے مختص جگہ کو رہائشی پلاٹ میں تبدیل کیا اور من پسند افراد کو الاٹ کر کے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔یاد رہے کہ یہ پلاٹ مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کیے گئے،جن پر بعد ازاں کمرشل پلازے تعمیر کیے گئے۔