ملٹری کورٹ سے سزایافتہ افراد کی اپیلوں کے لیے لارجربینچ کی استدعاپرفیصلہ محفوظ

96

پشاور(اے پی پی)پشاورہائی کورٹ نے ملٹری کورٹ سے سزایافتہ168افراد کی اپیلوں کے لیے لارجربینچ تشکیل دینے کی استدعاپرفیصلہ محفوظ کرلیا۔منگل کے روزکیس کی سماعت چیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ اور جسٹس عبدالشکورنے کی ، اس موقع پرایڈووکیٹ جنرل شمائل بٹ اورایڈیشنل اٹارنی جنرل قاضی بابرعدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے عدالت سے کیسز کی سماعت کے لیے لارجر بینچ کی استدعاکی۔دلائل سننے کے بعد عدالت نے لاجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔
ملٹری کورٹ