جنوبی کوریا میں وزیر انصاف کرپشن کا الزام لگنے پر مستعفی

94

سیئول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کے وزیر انصاف چو کوک نے مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کے بعد اپنے عہدے سے استعفا دے دیا۔ انہیں اپنے خاندان کے بعض افراد کو مبینہ طور پر ناجائز تعلیمی مراعات فراہم کرنے کے الزام کا بھی سامنا ہے۔ وزیر انصاف نے اپنا استعفا صدر مون جے ان کو پیش کر دیا، تاہم صدارتی دفتر نے استعفا قبول کیے جانے کی تصدیق نہیں کی۔ واضح رہے کہ سیئول میں اس تناظرمیں کئی روز سے مظاہرے ہورہے تھے۔