خیبر پختونخوا: ڈاکٹروں کی ہڑتال 19 ویں روز میں داخل

97

پشاور(آن لائن)خیبرپختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ہڑتال 18 ویں روز بھی جاری رہی۔ صوبے بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی کے علاوہ دیگر تمام سروسزمعطل ہیں جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف ہڑتال جاری ہے۔ ہڑتال کے باعث دوردراز کے اضلاعسے آٓنے والے مریضوںکو مجبوراً نجی ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑ رہا ہے۔دوسری جانب ڈاکٹروں سمیت گرینڈ ہیلتھ الائنس کے 15 ارکان کو مردان جیل سے رہا کردیا گیا ہے تاہم ڈاکٹروں کی جانب سے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ برقرار ہے ۔