پختونخوا: 24 گھنٹوںمیں ڈینگی کے مزید 38 کیس سامنے آگئے

93

پشاور (اے پی پی) خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی بخار کے 38 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار 363 ہوگئی ہے، ڈینگی رسپانس سیل کی اتوار کی رپورٹ کے مطابق پشاور اور دیگر اضلاع کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ان تمام علاقوں میں جہاں سے ڈینگی کے مریض تعلق رکھتے ہیں یا جہاں ڈینگی مچھر کے لاروے کی موجودگی کا امکان ہے اسپرے یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ ڈینگی کی افزائش کو روکا جاسکے۔