فضل الرحمن کو اسلام نہیں اسلام آباد سے لگائو ہے‘پرویز خٹک

125

پشاور (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں5 سال کی آئینی مدت پوری کریں گی، الیکشن میں دھاندلی کا واویلا کرنے والے سیاسی اور دینی جماعتیں اب تک الیکشن ٹریبونل میں کوئی ثبوت پیش نہ کرسکیں‘وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس میں تمام دینی اور سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں دھاندلی کا ثبوت پیش کرنے کا سنہر ی موقع دیا تھا‘ جمہوریت کے دعویداروں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے‘ مولانا فضل الرحمن کو اسلام کی نہیں‘ اسلام آباد سے لگائو ہے‘ وہ اپنی باری کا انتظار کریں‘ اے این پی پی پی پی اورمسلم لیگ( ن) کی سیاست کا دور گزر چکا ہے‘ پوری قوم کی نظریں عمران خان اور پی ٹی آئی پر ہے‘اپوزیشن کے پاس اب کوئی کارڈ باقی نہیں بچا‘ بھارت مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر مظالم بند کریں ورنہ تمام ذمہ داری بھارتی حکمرانوں پر ہوگی۔ وہ نوشہرہ کلاں میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔