بھارت تسلیم شدہ تنازع کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کرسکتا، اسفندریار ولی

206

پشاور(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ کشمیر تسلیم شدہ عالمی تنازع ہے اور بھارت اس کی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا، بھارت کو کشمیر سے متعلق پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی،مسئلہ کشمیر کی حالیہ صورتحال اور بھارت کی جانب سے تنازع پر یکطرفہ فیصلے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے ،انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آواز دنیا بھر تک پہنچ چکی ہے ، حق خودارادیت ہر قوم کا بنیادی حق ہے اور کشمیریوں کو بھی اس حق سے ہرگز محروم نہیں رکھا جاسکتا،انہوں نے کہا کہ مودی سرکار اقوام متحدہ کے قراردادوں پر روح کے مطابق عمل کرے اورکشمیر سے متعلق متنازع فیصلہ واپس لے۔ اسفندیار ولی خان نے تمام ملکی ، بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں ،قوموں کی حق خودرادیت پر یقین رکھنے والوں قوتوں سمیت اقوام متحدہ و سلامتی کونسل سے اپیل کی کہ وہ مودی سرکار پر کشمیر پر متنازع فیصلے کی واپسی کیلیے دباؤ ڈالا جائے۔