امریکی وزیر خارجہ کا دورۂ میکسیکو‘ غیر قانونی ہجرت روکنے کی کوششوں پر تعریف

162

میکسیکو سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے میکسیکو کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کی کوششوں کو سراہا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق میکسیکن ہم منصب مارسیلو ابرارد کے ساتھ ایک ملاقات میں پومپیو نے کہا کہ اس تناظر میں میکسیکن حکومت کے اقدامات کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ امریکا نے اپنے ہاں غیر قانونی تارکین وطن کی آمد کو روکنے کے لیے میکسیکو کو مہلت دی ہوئی تھی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی میکسیکو پر اضافی محصولات عائد کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔