ہرنائی سے ایک شخص کی لاش برآمد

185

کوئٹہ (این این آئی) ہرنائی سے ایک شخص کی لاش برآمدکر لی گئی۔ لیویز کے مطابق جمعہ کو ہرنائی کے علاقے زرغون غر طور شور نری چین کے قریب ایک نامعلوم نوجوان کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیاگیا ہے ۔ لیویز نے لاش کو تحویل میں لے کر شناخت کے لیے اسپتال منتقل کردی۔ مزید کارروائی جاری ہے ۔