بلاول نے رابطہ مہم کیلیے کوآرڈینیشن کمیٹی کی منظوری دیدی

76

اسلام آباد(آن لائن ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے عوامی رابطہ مہم کے لیے کوآرڈینیشن کمیٹی کی منظوری دے دی ہے۔ کمیٹی میں یوسف رضا گیلانی، نیر حسین بخاری، فرحت اللہ بابر، راجا پرویز اشرف، قائم علی شاہ، تاج حیدر، نجم الدین خان اور صابر بلوچ، چاروں صوبوں کے صدور اور جنرل سیکرٹری، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے صدور اور جنرل سیکرٹری بھی کوآرڈینیشن کمیٹی میں شامل ہیں۔ کمیٹی عوام کے اصل مسائل پر نظر رکھے گی۔ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ہے۔