منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا: آرمی چیف

159
the threat and is ready

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں ہے، پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔

اسلام آباد میں گرین پاکستان انیشی ایٹیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل خودمختاری کا تصورممکن نہیں ہے۔ عوام کے تعاون، سپورٹ سے پاکستان میں ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ منفی پروپیگنڈا اور سوشل میڈیا ٹرولز ہماری توجہ پاکستان اور اس کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنے سے نہیں روک سکتے ، ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر منفی قوتوں کو ردّ کریں اور سب مل کر پاکستان کی ترقی اور استحکام کے سفر پر مرکوز رہیں، پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا۔