حکومت سندھ کا ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرنے کا فیصلہ 

135

کراچی: سندھ حکومت نے ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول سلیم راجپوت، ڈائریکٹر جنرل اورنگزیب پنور، ڈائریکٹرز اور دیگر افسران موجود تھے۔

شرجیل انعام نے کہا کہ ٹیکس چور ملکی خوشحالی کے دشمن ہیں انہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ ٹیکس چوروں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے صوبے میں منشیات فراہم کرنے والوں کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن کو سراہتے ہوئے ٹیکس چوروں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔

تاہم سندھ کے وزیر شرجیل انعام نے یہ بھی کہا کہ متعلقہ محکمے ہمہ وقت تعاون کریں گے۔ ان کے خلاف زیرو پالیسی ٹالرنس کے تحت ان کے ساتھ کوئی نرم رویہ روا نہیں رکھا جائے گا۔