ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری

163
across the country

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان سے فیصل امین خان نے کامیابی حاصل کی۔ این اے 119 لاہور سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار علی پرویز ملک اور این اے 132 قصور سے مسلم لیگ (ن) کے ایک اور امیدوار راشد احمد خان نے کامیابی حاصل کی۔

کامیاب ہونے والے امیدواروں میں پی پی 36 وزیر آباد سے مسلم لیگ ن کے عدنان افضل چٹھہ، پی پی 54 نارووال سے احمد اقبال چوہدری، پی پی 93 بھکر سے سید اکبر خان اور پی پی 139 شیخوپورہ سے رانا افضل حسین شامل ہیں۔

لاہور کے حلقوں میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس میں پی پی 147 سے مسلم لیگ ن کے محمد ریاض، پی پی 158 سے چوہدری محمد نواز، پی پی 164 سے راشد منہاس اور آئی پی پی کے محمد شعیب صدیق شامل ہیں۔ پی پی 149 شامل ہیں۔