شہباز شریف کا بس چلے تو قومی اسمبلی سے لندن تک پل بنا دیں، فواد چودھری

89

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ابھی تو شہباز شریف کا بس نہیں چلتا ورنہ قومی اسمبلی سے لندن تک پل بنا دیں۔وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ادارے پی سی آر ڈبلیو آر کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوددھری نے کہا کہ(ن)لیگ نے کئی مضحکہ خیز کام کیے ہیں ،ہر سڑک پر پل بنا دیا گیا، شہبازشریف کا بس چلے تو لندن اور پیرس میں بھی پل بنا دیں۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے ملک میں لوٹ مار کی اب ہمیں اورنج لائن ٹرین چلانے کیلیے9ارب کی سبسڈی دینا پڑے گی جب کہ حکومت پنجاب ساڑھے7ارب روپے میٹروچلانے کیلیے دے رہی ہے،ہم نے ہیلتھ ٹیکس کولڈ ڈرنکس سگریٹ پر لگایا ہے ۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بنانے والے بڑے وسیع النظر لوگ تھے، ہمیں ملک کو ترقی یافتہ بنانا ہے تو دن رات محنت کرنا پڑے گی اور میراتو کام ہے میں ہمیشہ مزدور کے ساتھ ہوتا ہے