قنبر علی خان، پولیس مقابلے کے بعد سندھ  وبلوچستان کا خطرناک ڈاکو مظفر علی عرف گڈو مغیری

33

قنبر علی خان (جسارت نیوز) قنبر صدر تھانے کی پولیس نے پولیس مقابلے کے بعد سندھ وبلوچستان کے خطرناک ڈاکو مظفر علی عرف گڈو مغیری کو موقع پر گرفتار کرکے قبضے سے ایک کلاشنکوف، بڑی تعداد میں گولیاں، مسروقہ موٹر سائیکل اور اناج کے بیوپاری سے چھینے گئے ساڑھے 13 لاکھ روپے کی رقم برآمد کرلی ہے۔