حکمرانوں کی پالیسیاں غربت میں اضافہ کررہی ہیں،ثروت اعجاز

41

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکمران اخلاص کے ساتھ عوام کی خدمت کو شعار بنالیں تو غربت ختم ہوجائیگی،پاکستان کو آج معاشی واقتصادی پریشانیوں کا سامنا ہے جس کا بڑا سبب بدعنوانی ہے، عوام کی قسمت بدلنا چاہتے ہیں مگر حکمرانوں کی ناقص پالیسیاں غربت میں اضافہ کررہی ہیں،بیرونی قرضوں سے ملک وقوم کو فائدہ نہیں پہنچا مگر اس کا سارا بوجھ مظلوم غریب عوام پر ڈال دیا گیا ہے،اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے تحت ملک بھر میں مستحقین میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے مرکز اہلسنت پر اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے تحت مستحقین میں راشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔