ہالینڈ میں ورلڈ آف پرائیوٹ لیبل فئیر کے نام سے نمائش 21 مئی سے شروع ہوگی

22

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہالینڈ میں ورلڈ آف پرائیوٹ لیبل فئیر کے نام سے بین الاقوامی نمائش 21 مئی سے شروع ہورہی ہے۔یہ دوروزہ نمائش ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں منعقد ہوگی، اس نمائش میں چاول، لیدر، اسپورٹس، قالین، سرجیکل آلات اورپیٹرولیم مصنوعات کی کمپنیاں اپنی مصنوعات کوبین الاقوامی خریداروں کے سامنے پیش کریں گی۔ اس نمائش میں کئی پاکستانی کمپنیوں اورفرمز کی شرکت بھی متوقع ہے۔