تاجروں کودھمکیاں اوربھتے کی پرچیاں پھر ملنے لگیں

46

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں بھتاخور ایک پھر سرگرم ہو گئے ، شہر کے مختلف مقامات پر تاجروں کوبھتہ کی پرچی ملنے لگیں ، اس سلسلے میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق کراچی کی اہم مارکیٹوں کے علاوہ کچھ تاجروں کو ان کے گھروں پر بھی دھمکی آمیزخطوط کے ذریعے بھتا طلب کیا گیا،ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بھتے میں طلب کی جانے والی رقم 5سے 20لاکھ کے درمیاں ہے، بھتے کی پرچیاں وصول کرنے والے بیشتر تاجر اس سلسلے میںپولیس یا قانوں نافذ کرنے والے اداروں سے رجوع کرنے میںہچکچاہٹ کاشکار ہیں، تاہم جوڑیا بازار کے ایک تاجرنے دس لاکھ روپے بھتا دینے اور بھتا ادا نہ کرنے کی صورت میں کاروبار کو نقصان پہنچانے کا دھمکی آمیز پرچہ ملنے کے بعد کراچی ا یڈیشنل آئی جی کو تحریری اطلاع دی جس پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی،تفتیشی کمیٹی ایس ایس پی اے وی سی سی فدا حسین جانواری کی سربراہی میں کام کر رہی ہے۔