بعد میںبلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کا سب سے بڑاا سکور

43

سید پرویز قیصر

انگلینڈ کے خلاف ساوتھمپٹن میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ بین الاقومی میچ میں پاکستان نے مقررہ 50اوورز میں7 وکٹ پر361 رنز بنائے جو اس کا نگلینڈ کے خلاف سب سے زیادہ اسکور ہونے کے ساتھ ساتھ بعد میں بلے بازی کرتے ہویے سب سے بڑا اسکور تھا۔
اس میچ میں انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں3 وکٹ پر373 رنز بنائے جسکی وجہ سے اس کو12رنزسے فتح حاصل ہوئی۔
اس سے پہلے پاکستان کا نگلینڈ کے خلاف سب سے زیادہ اسکور مقرر50 اوورز میں6 وکٹ پر353 رنز تھا جو اس نے کراچی میں 15 دسمبر2005 کو بنایا تھا۔اس میچ میں پاکستان نے 165 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
پاکستان کا انگلینڈ میں انگلینڈ کے خلاف اس سے پہلے سب سے زیادہ اسکور48.2 اوورز میں6 وکٹ پر304 رنزتھا جو اس نے کارڈف میں 4 ستمبر2016 کو بنایا تھا۔ اس میچ میں بھی پاکستان کو4 وکٹ سے کامیابی حاصل ہوئی تھی۔
بعد میں بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کا اس سے پہلے سب سے زیادہ اسکور50 اوورز میں 8 وکٹ پر344 رنزہے جو اس نے کراچی میں13 مارچ 2004 کو بھارت کے خلاف بنایا تھا۔ اس میچ میں پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست ہوئی تھی۔
پاکستان کا بعد میں بلے بازی کرتے ہوئے تیسرا سب سے زیادہ اسکور49.5 اوورز میں7 وکٹ پر329 رنز ہے جو اس نے بنگلا دیش کے خلاف ڈھاکامیں 4 مارچ 2014 کو بنایا تھا۔ اس میچ میں پاکستان 3 وکٹ سے فتحیاب رہا تھا۔اس طرح یہ اسکور اس کا بعد میں بلے بازی کرتے ہوئے جیت کے لیے سے بڑا اسکور ہے۔
انگلینڈ کے خلاف پاکستان کا اسکور ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 7واں سب سے زیادہ اسکور ہے۔ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف بلاوایو میں20 جولائی2018 کھیلے گئے میچ میں مقررہ 50اوور زمیں ایک وکٹ پر399 رنز بنائے تھے جو اس کا اس قسم کے کرکٹ میں سب سے زیادہ اسکور ہے۔ اس اننگ میں فخر زمان نے221 منٹ میں156 گیندوں پر24 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر210 رنز بنائے تھے جو پاکستان کے لئے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں واحد ذبل سنچری اور سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ زمبابوے کے تمام کھلاڑی42.4 اوورز میں155 رنزبناکر آئوٹ ہوئے تھے جسکی بدولت پاکستان نے244 رنزسے کامیابی حاصل کی تھی۔ پاکستان کی یہ رنز کے اعتبار سے دوسری سب سے بڑی جیت تھی۔
ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی جیت255 رنز کی ہے جو اس نے آئر لینڈ کے خلاف18 اگست2016 کو ڈبلن میں حاصل کی تھی۔ اس میچ میں پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے47 اوور میں6 وکٹ پر 337 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں آئیر لینڈ کے تمام کھلاڑی23.4 اوور زمیں82 رنزپر آئوٹ ہوگئے تھے۔