اسلام آبادنے لاہور قلندرز کو ہرا کر پلے آف راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا

149
کراچی: پی ایس ایل فور کے پاکستان میں پہلے میچ کے دوران نیشنل اسٹیڈیم میں قومی ترانے کے دوران کھلاڑی احتراما کھڑے ہیں
کراچی: پی ایس ایل فور کے پاکستان میں پہلے میچ کے دوران نیشنل اسٹیڈیم میں قومی ترانے کے دوران کھلاڑی احتراما کھڑے ہیں

کراچی (سید وزیر علی قادری) پاکستان سپر لیگ چوتھے ایڈیشن کے بقیہ8میچز کا میلہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سج گیا۔ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈکے درمیان پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹیڈ نے لاہور قلندر کو شکست دیدی۔ لاہور قلندر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا جو سود مند ثابت نہیں ہوسکا۔ اسلام آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہویے مقررہ 20اوورز میں تین کھلاڑیوں کے نقصان پر239 رنز کا ہدف دیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی کامیابی میں ڈیلپورٹ کی ناقابل شکست سنچری اور فہیم اشرف کی شانداربولنگ جس میں انہوں نے6کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا اپنی ٹیم کو پلے آف راؤنڈ کے لیے کولیفائی کرالیا۔ رانچی کے صفر آؤٹ ہونے کے بعد ڈلپورٹ نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 6چھکوں اور13چوکوں کی مدد سے117رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔آصف علی کی نصف سنچری اور والٹن کے 48 رنز نے بھی ٹیم کی کامیابی میں اہم کرادار ادا کیا۔لاہور قلندر کے شاہین آفریدی، لیوچ اور ڈی وائس نے ایک ایک وکٹ لی۔دوسری جانب لاہور قلندر کے سہیل اختر 75 رنز کے ساتھ کامیاب بلے باز رہے۔ فخر زمان 38 رنز بناسکے۔ لاہور قلندر 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر189 رنز ہی بناسکی۔ اسلام آباد کے فہیم اشرف نے شاندار بولنگ کی اور19رنز دے کر 6وکٹیں حاصل کیں۔کیمرون ڈیلپورٹ مین آف دی میچ قرار پائے۔ کل کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیٹئرز کے درمیان شام 7بجے میچ کھیلا جائے گا۔