مظفرگڑھ‘ ٹریفک حادثے میں 7فرادجاں بحق،20 زخمی

55

مظفرگڑھ (اے پی پی )مظفر گڑھ قریب2 مسافر ویگنوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں7 افراد جاں بحق20 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایک ویگن کوٹ ادو سے مظفرگڑھ دوسری ملتان سے کوٹ ادو جاتے ہوئے محمد موسیٰ دربار کے قریب اوور ٹیک کرتے ہوئے ٹکرا گئیں حادثے میں7 افراد موقع پر جاں بحق20 شدید زخمی ہوئے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد الحق کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں غلام عباس، صابر چانڈیو، غلام اکبر، باسط لغاری، انور اور2 نامعلومافراد شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں محمد عمران، محمد یونس، مختار احمد، محمدیر، مسعود، رضوان، ناصر، یاسمین یار محمد، سمیرا، نوید، کیف، کلثوم، باسط، محمد اسلم، محمد عابد،اکبر، فرحان، عمر مشتاق، منور عباس، فوزیہ شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ قیصر سلیم حادثے کے فوری بعد اسپتال پہنچ گئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ