صوبوں سے اختیار چھیننے سے وفاق کمزور ہوگا، مولا بخش چانڈیو

53

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولابخش چانڈیو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت صوبائی معاملات میں مداخلت کر کے آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ جس طرح پنجاب میں مداخلت کی جا رہی ہے اس سے تو لگتا ہے صوبے میں حکومت نہیں گورنر راج ہے۔ وفاقی حکومت کا آئی جی پنجاب کو ہٹانا صوبے کے معاملات میں مداخلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات بتا رہے ہیں کہ آئی جی کی تبدیلی کا فیصلہ پنجاب پر مسلط کیا گیا۔ صوبائی خودمختاری میں مداخلت آئین کی سراسر خلاف
ورزی ہے۔ عمران خان سندھ کے آئی جی کی تبدیلی کا صوبائی اختیار تسلیم نہیں کرتے تھے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ آئی جی کا تقرر اور تبادلہ صوبے کا اختیار ہے۔ حکومت کسی بھی جماعت کی ہو ہم صوبے کے حق حکمرانی پر سمجھوتا نہیں کریں گے۔ بااختیار صوبے ہی مضبوط وفاق کی ضمانت ہیں۔صوبوں سے اختیار چھیننے سے وفاق کمزور ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ