محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈاکٹرفتح برفتکے خلاف تحقیقا ت کاآغازکردیا

41

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ یونیورسٹی جامشورو کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد برفت کے خلاف اینٹی کرپشن نے وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعدتحقیقات کا آغاز کر دیا۔ڈاکٹر برفت پر اختیارات کے ناجائز استعمال، فنڈز میں خورد برد اور جعلی بل بنانے کے الزامات ہیں، اینٹی کرپشن نے ڈائریکٹر فنانس سے اہم ریکارڈ طلب کرلیا ہے اور وائس چانسلر اور فیملی کے زیر استعمال گاڑیوں اور فیول کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.