پاکستان سمیت دنیابھرمیں عالمیایگ ڈے کل منایا جائے گا

30

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) انٹر نیشنل ایگ پلان کمیشن کے مطابق 12اکتوبر کو عالمی ایگ ڈے جوش و خروش سے منایا جائے گا۔امسال بھی انڈے میں موجود قدرتی غذائیت اور صحت بخش فوائد سے عالمی سطح پر مختلف تہواروں اور مہم کے ذریعے لوگوں کو باشعور کیا جائے گا۔ دنیا میں ورلڈ ایگ ڈے منانے کا باقاعدہ آغاز1996ء میں ویانا آسٹریا میں ہوا تھا، صدیوں سے انڈا خاندانوں کی خوراک کا ذریعہ رہا ہے، خوراک میں بہترین ذائقہ مہیا کرنے میں انڈے سے بہتر کوئی اور چیز نہیں ہے۔ انٹر نیشنل ایگ کمیشن1964ء میں وجود میں آئی اور اس کمیشن کامقصد عوام الناس کو بتایا جائے کہ پروٹین سے بھری متوازن خوارک کے حصول کے لیے ایگ پروڈیوسر کو پروموٹ کیا جائے اور انڈوں کی فی کس کھپت کو بڑھایا جائے۔ اس کی بیش بہا غذائی اہمیت اورا فادیت کے پیش نظر ہی انڈے کو سپر فیڈ کا درجہ دیا گیا ہے، اسی لیے ہر عمر کے افراد کی جسمانی نشونما کے لیے انڈابہت ضروری ہے۔ انڈا ہائی کوالٹی پروٹین اور کم کیلوریز کا منبع ہے، انڈے کی ذردی میں وٹامن بی اور ڈی بھرپور مقدار میں موجود ہوتی ہے جوکہ انسانی صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔ انڈے کی اہمیت کو بڑھانے کے لیے ہر انسان کی معاشی ذمے داری بنتی ہے کہ ماحولیاتی تحفظ اور معاشی حالات کو مستحکم بنایا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ