برطانوی کمپنی کا جلد ہی عام شہریوں کو خلا کی سیر کرانے کا اعلان

36
لاس کراسس: رچرڈ برنسن امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دے رہے ہیں
لاس کراسس: رچرڈ برنسن امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دے رہے ہیں

لاس کراسس (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی کمپنی ورجن گیلیکٹ کے مالک رچرڈ برینسن نے کہا ہے کہ عام مسافروں کو خلا کی سیر کرانے کا جلد ہی آغاز کردیا جائے گا۔ رچرڈ برینسن نے کہا کہ ان کی کمپنی خلا میں اپنی پہلی پرواز سے اب صرف چند ہفتے دور ہے۔ رچرڈ کی کمپنی ورجن گیلیکٹک کا مقابلہ ایلن مسک کی کمپنی سپیس ایکس اور ایمیزون کے ساتھ ہے۔ یہ کمپنیاں پیسے لے کر عام لوگوں کو خلا کی سیر کرانے کی تیاری کر رہی ہیں۔ رچرڈ نے 2004 ء میں کمپنی قائم کی تھی۔ کمپنی نے 2009 ء تک پہلی مرتبہ سیاحوں کو ایسی پروازوں میں لے جانے کی پیشکش کی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ