ہانگ کانگ کے فاسٹ بولر نے عامر کے خلاف کھیلنے کو اعزاز قرار دے دیا

315

دبئی (نمائندہ خصوصی ) ایشیاکپ میں ہانگ کانگ کی ٹیم کے بولر اعزازخان نے محمد عامر کیخلاف کھیلنے پرخوشی کااظہار کرتے ہوئے عامر کے خلاف یہ میرا پہلا میچ ہوگا پاکستان اور ہانگ کانگ کامیچ آج ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ کے بو لر اعزاز خان نے کہاہے کہ محمد عامر ان کے ہیروہیں۔ وہ عامر کو فالو کرتے ہیں۔ عامر کے خلاف یہ ان کا پہلا میچ ہوگا۔ اعزاز نے مزید کہاکہ وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ محمد عامر کیخلاف کھیل پائیں گے۔ا نہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم پاکستان اور بھارت کامقابلہ کرنے کیلیے تیارہے۔ انھوں نے بتایا کہ ہانگ کانگ کی ٹیم سخت تربیتی سیشنز کررہی ہے اور ان کی سائیڈ بہت متوازن ہے۔ فاسٹ بو لر کاکہناتھاکہ ہانگ کانگ کے پاس اچھے بیٹسمین اوربہترین بو لنگ لائن اپ موجود ہے۔ہانگ کانگ نے کوالالمپور میں ایشیا کپ کوالئی فائر میں متحدہ عرب امارات کو2 وکٹ سے شکست دیکر اس ایونٹ میں جگہ بنائی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.