ایشیا کپ، بنگلادیش کی سری لنکا کو پہلے میچ میں 137 رنز سے شکست

54

دبئی (مانٹرنگ ڈیسک) ایشیا کپ میں بنگلادیش نے سری لنکا کو پہلے میچ میں 137 رنز سے ہرادیا۔ 262 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکاکی ٹیم124رنز پر آؤٹ ہوگئی، سری لنکا کے دلروان پریرا نے29، اُپل تھرنگا نے27 رنز بنائے۔ 144 رنزکی اننگز کھیلنے پر مشفق الرحیم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ مستفیض الرحمان، مہدی حسن اور مشرفی مرتضیٰ نے2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ ایشیاکپ ٹورنامنٹ میں کل پاکستان کا مقابلہ ہانگ کانگ سے ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.