ملک میں تباہی کاذمہ دارجیل میں بیٹھاشخص ہے، ملک احمد خان

150

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ ملک میں تباہی کا ذمہ دار جیل میں بیٹھا ایک شخص ہے۔

پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ اگر اس قیدی نے جرم کیا یا بلوا کر حملے کروائے، مساجد اور کور کمانڈر ہاوس جلایا تو کیا اسے تمغہ خدمت امتیاز ملنا چاہیے؟۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیرا علی خیبرپختونخواہ امین علی گنڈاپور وفاق پر قبضہ کرکے ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں، سیاسی جماعتیں ایک بات پر غور کریں کہ آج بھی اسمبلیوں اور پارلیمان پر ان کا قبضہ ہوچکا ہے، ادھر نہ تقریر ہوتی ہے، نہ بحث ہوتی ہے صرف احتجاج ہوتا ہے۔

احمد خان کا کہنا تھا کہ حکومت کسان کو ہر صورت ریلیف دے گی، بڑی تعداد میں پرائیویٹ سطح پر گندم امپورٹ کی گئی جو اب رکھ بھی نہیں سکتے، امپورٹ والی گندم بری ہے، اوپن مارکیٹ میں گندم 2500 روپے میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ سپورٹ پرائس 3900 روپے ہے۔

مریم نواز کی پولیس کی وردی پنے پر وضاحت دیتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اعزازی طور پر پولیس کی وردی پہنی، یہ پہلی بار نہیں ہوا۔