ایک عوام یونٹی کپ فٹبال ٹورنامنٹ سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے

76

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) تنظیم اسپورٹس اور کراچی یونائیٹڈ کے زیراہتمام گذری پلے گراؤنڈ میں ایک عوام یونٹی کپ فٹبال ٹورنامنٹ2018 کے دونوں سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے ۔پہلے سیمی فائنل میں شام5 بجے الواجد گذری کا مقابلہ نیشنل فائیٹر فٹبال کلب کالاپل سے ہوگا، دوسرا سیمی فائنل میں فلڈ لائٹس میں ینگ بلوچ فٹبال کلب اور گذری اسٹار کے مابین مقابلہ 7 بجے شب گذری پلے گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ