صحافیوں پر مظالم کے خاتمے کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

330

صحافیوں پر ہونے والے مظالم اور انصاف کی عدم فراہمی کے خاتمے کے لیے آج ملک بھر میں صحافیوں کو عالمی دن منایا جارہا ہے  ۔

کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ کے مطابق پاکستان ان 14 ممالک کی فہرست میں 9ویں نمبر پر ہے جہاں صحافیوں کے قاتل نہیں ملتے، اگر مل بھی جائے تو وہ بچ نکلتے ہیں۔

سینئر صحافیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صحافیوں کی حفاظت کے انتظامات کو نئے انداز میں بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔مشکل حالات میں سچ تک رسائی کی جستجو میں مصروف صحافی ہمت و حوصلے سے اپنا کام بنا ڈرے کئے جا رہے ہیں۔

صحافی تو عوام کو باخبر رکھنے کے لئے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں اس کے ساتھ  ساتھ  وہ متعلقہ اداروں سے اپنے تحفظ کے لیئے بھر پور اقدامات کی توقع بھی رکھتے ہیں۔