قومی خبریں
2009-09-29 00:00:00 PSTبلیک واٹر نے کراچی میں ٹھکانے تبدیل کرنا شروع کردئیے
|
کراچی (رپورٹ ۔ طارق حبیب) بدنام زمانہ امریکی سیکورٹی ایجنسی بلیک واٹر نے کراچی میں سرگرمیوں کے معاملات منظر عام پر آنے کے بعد تیزی سے ٹھکانے تبدیل کرنے شروع کردیے ہیں‘ بلیک واٹر کے اہلکاروں نے وزراءکا طریقہ اختیار کرتے ہوئے گاڑیاں استعمال کرنا شروع کردیں‘مقامی ہوٹل میں ایک فلور کی بکنگ سمیت دیگر علاقوں میں بھی بنگلے حاصل کرلیے گئے ‘ کراچی سے بھرتی کیے جانے والے افراد کی تعداد 60ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق امریکی سیکورٹی ایجنسی بلیک واٹر کے اہلکاروں نے کراچی میں سرگرمیوں کے حوالے سے معاملات منظر عام پر آنے کے بعد تیزی سے ٹھکانے تبدیل کرنا شروع کردیے ہیںجبکہ حکومتی اتحادی جماعتوں کے افراد کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی باقاعدہ کام کرنے کے لیے رضامند کرلیا ہے۔ بلیک واٹر کے لیے کام کرنے والے مقامی افراد کی تعداد 60ہوگئی ہے جن میں 32سے زائد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ریٹائرڈ اہلکارہیں۔ حکومتی اتحادی جماعتوں کے اراکین بھی بھاری رقم کے عوض نہ صرف بلیک واٹر کو سہولیات فراہم کررہے ہیں بلکہ اس امریکی ایجنسی کے لیے باقاعدہ کام بھی کررہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بلیک واٹر نے جنرلز کالونی میں سابق صدر پاکستان اور سابق گورنر سندھ کے گھروں کے قریب واقع 7گھر کرائے پر حاصل کرلیے ہیںاور حکومتی سطح پر یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ان گھروں میں کورین اور جاپانی شہری رہائش پذیر ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کے ڈی اے اسکیم ون میں واقع امریکی تعلیمی ادارہ میں 8گھر قائم ہیں جن میں سے ایک گھر میں امریکی قونصل خانہ کے ذمہ دار رہائش پذیر ہیں جبکہ دیگر 7گھر بلیک واٹر کے اہلکاروں اورامریکی میرینز کے استعمال میں دے دیے گئے ہیں۔ حساس ادارے کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے ایک مہنگے ترین ہوٹل میں امریکی قونصل خانے کے ذمہ دار کی ہدایت پر ہوٹل کا ساتواں فلور بک کرالیا گیا ہے اور اسے بلیک واٹر کے استعمال میں دے دیا گیا ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ بلیک واٹر کو ایک اور رہائش گاہ کارساز پر واقع مسلم لیگ ہاﺅس کے قریب فراہم کی گئی ہے جبکہ اس رہائش گاہ کی جانب جانے والے راستوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کردیا گیا ہے ۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ بلیک واٹر کے اہلکاروں نے کراچی میں نقل و حرکت کے لیے BBاور BDنمبرز کی سیاہ شیشوں والی لینڈ کروزرز استعمال کرنا شروع کردی ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ اس نمبر کی گاڑیاں عام طور پر کراچی میں وزراءاور قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین استعمال کررہے ہیں جس کی وجہ سے ان گاڑیوں کو روک کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ان کی تلاشی نہیں لیتے۔
|
قومی خبریں
2009-09-29 00:00:00 PSTوفاقی کابینہ اجلاس‘ گلگت بلتستان ترقیاتی پیکیج اور توانائی بل منظور
2009-09-29 00:00:00 PSTگورنر سرحد کی برطرفی کا مطالبہ‘ فاٹا کے وزراءنے علیحدگی کی دھمکی دیدی
2009-09-29 00:00:00 PSTکوئٹہ پر امریکی حملہ اعلان جنگ ہوگا‘برداشت نہیں کرینگے:منور حسن
2009-09-29 00:00:00 PSTبلیک واٹر نے کراچی میں ٹھکانے تبدیل کرنا شروع کردئیے
2009-09-29 00:00:00 PSTبنوں‘ خودکش حملہ میں امن کمیٹی کے رکن سمیت5افراد جاں بحق
2009-09-29 00:00:00 PSTقوم آزادی کاسوداکرنے والی امداد کیخلاف متحدہوجائے‘لیاقت بلوچ
2009-09-29 00:00:00 PSTکشمیریوں کی سیاسی و اخلاقی مدد جاری رکھیں گے ‘صدر زرداری
2009-09-29 00:00:00 PSTدہشت گردی کیخلاف جنگ لڑنا جانتے ہیں‘اصلاح کی ضرورت نہیں‘وزیراعظم
2009-09-29 00:00:00 PSTپنجاب حکومت کی ضمنی انتخاب رکوانے کیلئے درخواست دائر
2009-09-29 00:00:00 PSTبینظیرقتل کیس‘پرویزمشرف اورپرویزالٰہی سمیت 9افرادکونوٹس جاری











