الخدمت نے سندھ میں صاف پانی کے79 منصوبے مکمل کرلیے‘عبدالشکور 

54

اسلام آباد( نمائندہ جسارت) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے سندھ کے مختلف اضلاع میں صاف پانی کے چھوٹے بڑے 79 منصوبے مکمل کرلیے ہیں۔ منصوبہ جات سے روزانہ کم و بیش 26سو خاندان مستفید ہوں گے۔اس حوالے سے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبدالشکور نے بتایاکہ پاکستان میں اکثردور دراز علاقے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے مسائل کا شکار رہتے ہیں۔اس صورتحال کے پیش نظر الخدمت فاؤنڈیشن نے صاف پانی پروگرام کے تحت ملک بھر میں صاف پانی کے منصوبوں پر کام شروع کررکھا ہے جس سے اس وقت ہزاروں خاندان مستفید ہورہے ہیں۔حال ہی میں الخدمت نے خشک سالی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع دادو، سانگھڑ اور تھرپارکر میں صاف پانی کے 79منصوبے مکمل کرلیے ہیں جبکہ مزید 32منصوبو ں پر کام جاری ہے۔رواں سال الخدمت فاؤنڈیشن نے ملک بھرمیں صاف پانی کے 450منصوبے مکمل کرچکی ہے، جن سے قریباََ15ہزارخاندان روزانہ مستفید ہورہے ہیں۔ان منصوبوں سے دور دراز علاقوں میں بسنے والے افراد کو ان کے گھروں کے پاس صاف پانی کی فراہمی ممکن ہوئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ