زینب کے قاتل کی سزائے موت پر عملدرآمد نہ کرنے پر از خود نوٹس

67

لاہور (نمائندہ جسارت) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے قصور میں ننھی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے مجرم عمران کی سزائے موت پر عملدرآمد نہ کرنے کا ازخود نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ عمران کی سزائے موت پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا، جس پر خاتون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مجرم کی رحم کی اپیل وزارت داخلہ نے صدر مملکت کو بھجوا دی ہے‘ عدالت نے رجسٹرار عدالت عظمیٰ کو مجرم کی سزا پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ