پاکستان کا بھارت سے کشن گنگا ڈیم پر معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ

57

لاہور (آن لائن) پاکستان نے بھارت سے کشن گنگا ڈیم اور دیگر دریاؤں میں پانی کے بہاؤ اور اخراج کے حوالے سے معلومات فوری طورپر فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ پاکستان نے330 میگاواٹ ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے کے معائنے کے لیے بھی تاریخیں طلب کی ہیں جس کے لیے اگست میں لاہور میں دونوں ممالک کے انڈس واٹر کمیشن کے درمیان ہونے والے اجلاس میں بھارت نے اتفاق کیا تھا۔ میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انڈس واٹر کے لیے پاکستانی کمیشن کے سربراہ سید محمد مہر علی شاہ نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں انڈس واٹر سے متعلق بھارتی حکام سے کشن گنگا ڈیم کے معائنے کے لیے فوری طور پر تاریخ دینے کے لیے تحریری مطالبہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ