شہباز شریف نے خزانے کو ایک پائی کا نقصان بھی نہیں پہنچایا‘ حمزہ

54
ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز پریس کانفرنس کررہے ہیں
ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز پریس کانفرنس کررہے ہیں

لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہاہے کہ شہباز شریف نے قومی خزانے کو ایک پائی کا نقصان نہیں پہنچایا‘ گرفتاری ہمارے لیے نئی بات نہیں‘ عمران خان2 دن جیل نہیں کاٹ سکتے۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرفتاری ہمارے لیے نئی بات نہیں‘ عمران خان 2 دن جیل نہیں کاٹ سکتے‘ نیب سے مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی گرفتاریوں کا کام لیا جا رہا ہے‘ سیاست میں قربانیاں دینی پڑتی ہیں‘ دھاندلی کا زخم صرف میرے سینے پر نہیں بلکہ جمہوریت کے سینے پر ہے‘ جعلی مینڈیٹ لے کر عمران خان وزیراعظم کے منصب پر بیٹھے ہیں‘ اصل مسئلہ ضمنی انتخابات ہیں‘ وہ ضمنی انتخابات سے پریشان ہیں۔ انہوں نے شہبازشریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے قریب آتے ہی مسلم لیگ (ن)کے لوگوں کی گرفتاریاں کی جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نندی پور پاور منصوبے میں کروڑوں روپے کی خوردبرد کی انکوائری کی جائے‘ اس کیس میں تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نامزد ہیں‘ چند ووٹ زیادہ لے کر حکومتیں بچا نہیں کرتیں‘ ہم اس حکومت کو نہیں چھوڑئیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ