پرویز خٹک سے ائر چیف مارشل کی ملاقات‘ سیکورٹی صورتحال پر گفتگو

47

راولپنڈی(اے پی پی پی) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے چیف آف ائراسٹاف ائر چیف مارشل مجاہد انورخان نے راولپنڈی میں وزارت دفاع میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ائرچیف نے وفاقی وزیر دفاع کو پاکستان ائرفورس کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ ورانہ بہترین کارکردگی کے بارے میں بتایا۔ملاقات کے دوران موجودہ اسٹریٹجک صورتحال اور سیکورٹی چیلنجز سے متعلق امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر دفاع نے پاک فضائیہ کے ملی جذبہ اور لگن کو سراہا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ