سری لنکا اور جنوبی افریقا آخری ون ڈے میں آج آمنے سامنے ہوں گی

34

کولمبو(جسارت نیوز) سری لنکا اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری میچ آج کھیلا جائے گا، مہمان پروٹیز کو سیریز میں 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے بعد جنوبی افریقن کھلاڑی آخری میچ جیت کر سیریز 4-1 سے اپنے نام کرنے کیلئے پر عزم ہیں تاہم دوسری جانب چوتھا ون ڈے جیتنے کے بعد میزبان کھلاڑیوں کے حوصلے بھی بلند ہو گئے ہیں اور وہ آخری میچ جیت کر سیریز کا جاندار طریقے سے اختتام کرنے کیلئے پر جوش دکھائی دے رہے ہیں اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.