چیئرمین ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص کا اعلامیہ

20

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) چیئرمین ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص پروفیسر برکت علی حیدری اے دستی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دسویں جماعت جنرل ریگولر اینڈ جنرل پرائیویٹ اور اورینٹل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2018ء کے نتائج کااعلان ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ نے کردیا ۔دسویں جماعت جنرل گروپ میں کل 636 امیدواروں نے شرکت کی جس میں اے ون گریڈ میں کسی بھی امیدوار نے کامیابی حاصل نہیں کی جبکہ گریڈ اے میں ایک امیدوار کامیاب ہوا اسی طرح گریڈ بی میں 53 گریڈ سی میں 269 گریڈ ڈی میں 175 امیدوار کامیاب قرار پائے اورینٹل گروپ میں کل 37 امیدواروں نے شرکت کی جن میں گریڈ بی میں دو گریڈ سی میں 18 اور گریڈ ڈی میں 10 امیدوار کامیاب ہوئے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ