قادرپٹیل نے کاغذات مسترد کیے جانے کیخلاف درخواست دائر کردی 

38

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالقادر پٹیل نے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف درخواست دائر کردی۔جمعرات کو درخواست گزار نے اپنے وکیل کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ کاغذات نامزدگی میں تمام معلومات دی گئی ہیں اور ان پر آرٹیکل 62 کا اطلاق نہیں ہوتاہے ، لہٰذا استدعا ہے کہ ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ