پاکستان سپر لیگ:ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی شکست دے دی

149

پاکستان سپر لیگ کے 13ویں میچ میں ملتان سلطان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو9وکٹوں سے شکست دیدی۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 16 اوور میں 102 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ملتان سلطان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیے گئے 103 ہدف کا تعاقب باآسانی16.4اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔

ملتان سلطان کی جانب سے احمد شہزاد 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کمار سنگا کارا 51 اور صہیب مقصود 26 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔کوئٹہ گلیڈ ی ایٹر کی جانب سے واحد وکٹ حسن خان نے حاصل کی۔

عمران طاہر کو میچ میں شاندار ہیٹ ٹرک پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ