شہباز شر یف اور رانا ثنا اللہ عہدے سے استعفا د یں ، پیپلز پارٹی

365

اسلام آباد،لاہور(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی نے قصور واقعے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے استعفوں کا مطالبہ کر دیا ہے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اورترجمان پیپلز پارٹی چودھر ی منظور نے کہا ہے کہ اگر شہباز شریف
مزید اقتدار میں رہے تو پورا پنجاب لٹ جائے گا، قصور میں مظاہرین پر فائرنگ کر کے سانحہ ماڈل ٹاؤن کو دہرایا گیا۔جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور رانا ثنا اللہ کے استعفا کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ قصور سانحہ پہلا نہیں ایسے واقعات مسلسل وہاں ہو رہے ہیں،قصور سانحہ درندگی کی انتہا اور حکومت پنجاب کی ناکامی ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت وقت ایسے واقعات کی روک تھام میں ناکام رہی ہے،ملزموں کی گرفتاری نہ ہوئی تو یہ حکومت کی بہت بڑی ناکامی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرین پر فائرنگ افسوسناک عمل ہے،پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے سبق سیکھنے کے بجائے اسے دہرایا،حکومت کا کام لوگوں پر گولی چلانا نہیں بلکہ تحفظ فراہم کرنا ہے، اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے بے گناہ لوگوں پر گولی چلانا حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکر ٹری اطلاعات چودھر ی منظور نے شہباز شریف کے رات کے اندھیرے میں دورہ قصور پر کہا کہ گڈ گورننس کا دعویدار وزیراعلیٰ اپنے صوبے میں چوروں کی طرح چھپتا پھر رہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ