لیثرر لیگس‘راؤنڈ 13میں عثمان آباد یونین کے پرویز کی ڈبل ہیٹ ٹرک

105
لیژرلیگ میں سکسٹین اسٹار اورشادمان یونائٹیڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ کا منظر
لیژرلیگ میں سکسٹین اسٹار اورشادمان یونائٹیڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ کا منظر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ورلڈ گروپ کے زیر اہتمام لیثر رلیگس سیزن 2‘ راؤنڈ 13میں 50میچز کراچی، لاہور، اسلام آباد، پنڈی،کوئٹہ‘ قلعہ سیف اﷲ اور مردان سینٹرزپر کھیلے گئے۔پشاور، حیدرآباد اور ورلڈ اکیڈمی کے میچزناگزیروجوہات کی بناء پر عارضی طور پر ملتوی کردیے گئے تھے جو 10دسمبر سے دوبارہ کھیلے جائیں گے۔سکسٹین اسٹار گراؤنڈ فیڈرل بی ایریا پر پریمئر ڈویثرن میں زیم ایف سی نے آر ایف یونائیٹڈ کو 2-0سے مات دی۔ فینکس ایف سی اور دی وائی کنگز 1-1سے برابر رہیں۔ ڈویثرن ون میں اتحاد ایف سی نے نارتھ ناظم آباد ایف سی کو 2-سے شکست د ی ۔ سکسٹین اسٹار نے شادمان یونائیٹڈ کو 5-0سے ٹھکانے لگایا ۔ ہزارہ یونائیٹڈ کو میٹالک ایف سی پر 5-1کی سبقت حاصل ہوئی۔ وائی کنگز جونیئر نے ینگ عزیز آباد کو پوائنٹس میچ میں شکست دی۔زم زما یونائیتڈ گراؤنڈ ڈی ایچ اے پرپریمیئر ڈویثرن میں این فیوگو ایف نے این کے نیشنل کو سعد کے واحد گول کی بدولت 1-0سے قابو کیا۔ٹارگیرین یونائیٹڈ حریف گلیڈیٹر ایف سی کو 4-0کا داغ لگانے میں کامیاب رہی۔فاطمہ ایف سی کو سلوچن ایف سی کیخلاف پوائنٹس میچ میں کامیابی ملی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ