لاس اینجلس کے جنگلات میں  آگ سے 2لاکھ افراد کی نقل مکانی

144
لاس اینجلس: جنگلات میں لگنے والی آگ نے مکان کو گھیر رکھا ہے
لاس اینجلس: جنگلات میں لگنے والی آگ نے مکان کو گھیر رکھا ہے

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی شہر لاس اینجلس کے نواحی جنگلات میں آتشزدگی کے بعد 2 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ لاس اینجلس کے میئر ایرک گارسیٹ نے کہا ہے کہ لاس اینجلس اور ونٹورا سٹی کے 2لاکھ 30 ہزار افراد کو فوری طور سے علاقے سے نکالنے کا حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آتشزدگی کے نتیجے میں ایک دن سے بھی کم وقت میں 32 ہزار ایکڑ سے زیادہ رقبے پر پھیلے جنگلات خاکستر ہو گئے ہیں۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے جنگل کی آگ کے اطراف کے علاقوں تک پھیلنے کا خدشہ ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ